26 جون ، 2012
واشنگٹن …امریکہ میں ایک کار بنانے والی کمپنی ( Tesla Motors)نے بجلی کی مدد سے چلنے والی ایک انوکھی ریسنگ کار تیار کر لی ہے ۔ پانچ نشستوں پر مشتمل اس الیکٹرک کار میں تین بیٹریز نصب ہیں جس کی کم از کم فی گھنٹہ رفتار 257کلو میٹر اور ذیادہ سے ذیادہ 370کلومیٹر ف ہے۔6گھنٹے دورانیہ کے چارجنگ ٹائم والی اس ریسنگ کار کی ابتدائی قیمت 50ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے جسے جلددنیا بھر میں متعارف کروادیا جائیگا۔