کاروبار
26 جون ، 2012

لیسکو نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا اعلان کردیا

لیسکو نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور…لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنی حدود میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے کم کر کے 8گھنٹے کردیاگیا۔لیسکوکے چیف ایگزیکٹو شرافت علی سیال کے مطابق آج رات سے لیسکو کی حدود میں ہر دوگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی،انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے کم کر کے آٹھ گھنٹے کرنے کے اقدام سے گھریلو اور کاروباری صارفین کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو کے لوڈ شیڈنگ کے کوٹے میں کمی کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :