31 دسمبر ، 2016
میلبورن ٹیسٹ میں شکست میچ اور سیریز ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں قومی ٹیم اور کپتان پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
اس میچ میں پاکستان نے سست رفتار بولنگ کی اور دو اوور کم کرانے کے جرم میں آ ئی سی سی کے میچ ریفری رانجن مدو گالے نے قومی کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 اور تمام کھلاڑیوں پر20 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔