01 جنوری ، 2017
احمر رحمان ... کراچی میں سال نو پر ہونے والی فائرنگ نے سات سال کے بچے کی جان لے لی ۔
کے جی ون کا طالب علم سبحان سال نو کی خوشی میں ضد کرکے اپنے والدین کے ساتھ باہر کھانا کھانے گیا لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ وہاں موت اس کا انتظار کررہی ہے ، کھانے کےبعد گھر واپسی پر عائشہ منزل کے قریب سال نو ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آیااور دوران علاج دم توڑ گیا ۔
سبحان کی موت نے گھر پر صف ماتم بچھا دی اہل خانہ سوال کرتے ہیں یہ کیسی خوشی ہے جو بچے کی جان لے گئی ؟۔
تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا سبحان انتہائی پیار ومحبت کرنےوالا بچہ اور گھروالوں کا لاڈلہ تھا، سبحان کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا ادا کرنے کے بعد اسے یاسین آباد کے قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔