پاکستان
27 جون ، 2012

نیب کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت

کراچی ... نیب نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو آج کھولے جانے والے ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو آج کھولے جانے والے ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ 27 جون کو ٹول پلازا ٹینڈر کھولنے کی کارروائی منسوخ کی جائے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹول پلازا ٹینڈرز کی کارروائی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس میں تکنیکی پہلو نظر انداز کیا گیا جبکہ ٹول پلازہ ٹینڈر من پسند افرا د کو نوازنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :