27 جون ، 2012
کراچی … کراچی میں خوں ریزی کاسلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہا۔ مختلف علاقوں میں خاتون سمیت دو افراد کوقتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے سو کوارٹر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ مقتولہ کو تشدد کے بعد گولیاں مار کرہلاک کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ لیاری کے علاقے میں بغدادی تھانے کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے اغواء کے بعد گولی مار کرقتل کیا گیا ہے۔دونوں لاشوں کو شناخت اور پولیس کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔