انٹرٹینمنٹ
03 جنوری ، 2017

پوجا بھٹ دورہ پاکستان مکمل کرکے بھارت پہنچ گئیں

پوجا بھٹ دورہ پاکستان مکمل کرکے بھارت پہنچ گئیں

 

بولی وڈ اداکارہ وہدایتکارہ پوجا بھٹ ایک ہفتے کا دورہ کرکے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس پہنچ گئیں، انھیں گلوکار علی عظمت نے الوداع کیا۔

پوجا بھٹ جنون گروپ کے معروف گلوکار علی عظمت کی دعوت پر نجی دورے پر لاہور آئی تھیں انہوں نے خفیہ طور پر شاہی قلعے، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر تفریحی اورتاریخی مقامات کے دورے کئے جبکہ انارکلی بازار اور لبرٹی میں شاپنگ بھی کی۔

علی عظمت کے گھر نیو ائیر نائٹ منانے کے بعد وہ گزشتہ روز بھارت واپس چلی گئیں۔

مزید خبریں :