04 جنوری ، 2017
آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو فارغ کرنے کا بہترین وقت ہے،وہ ٹیم پر بوجھ بن رہے ہیں۔
مصباح الحق کے مستقبل سے متعلق بحث بکواس ہے۔ فیصلہ اب سلیکٹرز کو کرنا ہے کہ مصباح ٹیم پر بوجھ ہیں یا نہیں۔ میرے خیال میں ان کی کپتانی واجبی ہے اور بیٹنگ بھی بھیانک ہے۔
یہی وقت ہے کہ انہیں فارغ کر دیا جائے۔ پاکستان کی کپتانی اس کھلاڑی کو دیں جس کا ٹیم میں مستقبل ہے۔