27 جون ، 2012
مشی گن…این جی ٹی…دنیا بھر میں نو جوان جو ڑے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کر تے ہیں لیکن امریکی ریاست Michigan میں ایک جوڑے کی شادی ایک کمزور پُل نے ٹوٹ کر یاد گار بنادی۔دو لہا دلہن نے شادی کے اختتام پر اپنے دوستوں کے ساتھ پانی کے اوپر بنے ایک پُل پر کھڑے ہو کر تصویر کھینچوانا چاہی تو یہ نازک پُل اُن کے وزن کو برداشت نہ کر تے ہو ئے کیمرے کا بٹن دبانے سے قبل ہی ختم شد ہو گیا اورسب باراتی دولہا دلہن سمیت پانی میں تیرنے لگے ۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ دولہا نے پانی میں گرنے کے بعد اپنی دلہن کو بچانے کے بجائے خود ہی نکلنے میں پہل کی جبکہ سہیلیوں نے اسے بھیگے عروسی لباس کے ساتھ کنارے تک پہنچایا۔