05 جنوری ، 2017
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طیارے میں سفر کے دوران طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ایئر پورٹ سے براہ راسست اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے طیارے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی طبیعت بہتر ہے ۔