27 جون ، 2012
کوئٹو… این جی ٹی…ایکواڈور کےGalapagos Islandsپر موجود کچھوے کی خاص نسل کا آخری باسی لون سم جارج کے انتقال کے بعد معدوم ہوگئی۔100سالہ جارج اِس نسل سے تعلق رکھنے والا آخری کچھوا تھا جو گذشتہ دنوں ممکنہ طور پر دل کے دورے کے باعث جہانِ فانی سے رخصت ہوگیا۔ماہرین تاحال جارج کی موت کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قاصر ہیں لہٰذا اب اس کے جسم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جسے فی الوقت ایک رِیفری جریٹنگ چیمبر میں منتقل کردیا گیا ہے۔