06 جنوری ، 2017
پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کھیل کے شعبے میں بہتری کے لئے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں کے کھیلوں کے وفود ایک دوسرے ملک کا دورہ کریں گے اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
معاہدے پر جمعرات کو اسلام آباد میں رومانیہ کے سفیر نکول گوئے اور بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے دستخط کئے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کے جمناسٹ اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تر بیت کے لئے رومانیہ بھیجا جائے گا جبکہ ان کے کوچز پاکستان آکر قومی کھلاڑیوں کو تر بیت دیں گے۔