خصوصی رپورٹس
06 جنوری ، 2017

آسٹریلیا کی’ کانتاز‘دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن

آسٹریلیا کی’ کانتاز‘دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن

 

دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن کااعزاز آسٹریلیا کی ’’ کانتاز‘‘ نے برقرار رکھا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرلائن ریٹنگس ڈاٹ کام کی جانب سےمحفوظ ترین ایئر لائن ایوارڈ آسٹریلیا کی ’’ کانتاز‘‘ کو دیا گیاہے۔

کانتاز کومحفوظ ترین ایئر لائن ایوارڈ ملنے کی بنیادی وجہ یہ  بتائی گئی ہے کہ کانتاز نے اپنی سروس کے آغاز سے اب تک بہترین اور محفوظ ترین سروس دی ہے اور آج تک مذکورہ ایئر لائن کو کوئی حادثہ بھی پیش نہیں آیا، مذکورہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ایئر نیوزی لینڈ اور تیسرے نمبر پر آلاسکا ایئرلائن رہی۔

مزید خبریں :