12 جنوری ، 2012
دمشق…امریکا نے شام میں اپنے سفارتی عملے میں کمی کا اعلان کردیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے شام میں جاری پر تشدد واقعات میں مزید اضافہ کے پیش نظر وہاں تعینات اپنے سفارتی عملے میں کمی کا اعلان کردیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس نومبر میں شدید خطرے کے پیش نظر اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر بشارالاسد کی جانب سے شام میں بین الاقوامی طاقتوں کے ملوث ہونے کے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر بشارالاسد کی حکومت ملک سے تشدد ختم کرکے اپنے قیدیوں کی رہائی اور شہریوں سے سکیورٹی فورسز نکالنے میں ناکام رہی ہے۔