کھیل
07 جنوری ، 2017

سبکدوشی کے بعد باسط علی پھر ایک عہدے پر واپس

سبکدوشی کے بعد باسط علی پھر ایک عہدے پر واپس

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ایک بار پھر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

کرکٹر محمود حامد کے ساتھ ہونے والے ناخوش گوار واقعہ کے بعد پی سی بی نے 3روز قبل انہیں سلیکشن کمیٹی کی سر براہی اور قومی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش کردیا تھا۔

مگر حیرت انگیز طور پر انہیں جمعے کو ایک عہدے کی ذمے داری دوبارہ سے دے دی گئی ہے۔ باسط علی کو خواتین ٹیم کی کوچنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی میں باسط علی چیئر مین کے علاوہ عامر نذیر، فرخ زمان اور نسیم خان شامل ہیں۔ 4دن قبل پی سی بی نے محمود حامد تنازع کے بعد باسط علی کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا تھا۔

باسط علی بحالی کا فیصلہ شہریار خان، نجم سیٹھی، سبحان احمد، شکیل شیخ، علی ضیا اور شفیق پاپا کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا باضابطہ اعلان منگل کو متوقع ہے۔

 

 

مزید خبریں :