07 جنوری ، 2017
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری سڈنی ٹیسٹ کا آخری دن کے کھیل میں کھانے کا وقفہ ہوگیا ہے۔ میچ میں کینگروز کی گرفت واضح طور پر مضبوط نظر آرہی ہے۔
میچ میں مہمان گرین شرٹس کے 465رنز کے تعاقب میں ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں۔ میچ شروع ہونے سے کھانے کے وقفے تک 73رنز اسکور کیے اور 4وکٹیں گنوائیں ہیں۔
آسٹریلیاکے خلاف 96رنز پر یاسر نے بھی پویلین کی راہ دیکھ لی ہے۔ یہ پانچویں وکٹ گری ہے۔ اس سے پہلے یونس خان13رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے، جبکہ اظہرعلی11 اور بابراعظم9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت کپتان مصباح الحق18 اور ان کے ساتھ اسد شفیق23رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ ٹیم کو جیت کیلئے مزید 337رنز درکار ہیں اور ان کی 5وکٹیں باقی ہیں، جبکہ آخری دن کے کھیل میں ابھی مزید 61اوورز کا کھیل باقی ہے۔
اس صورتحال کے بعد تو یہ ٹیسٹ جیتنا تو دور ڈرا کرنا بھی نا ممکن دکھائی دینے لگا ہے۔ کینگروز بولرز کی جانب سے آج ہیزل وڈ نے2 جبکہ نیتھن لائن اور اسٹیو او کیف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ہے۔