07 جنوری ، 2017
ترکی میں دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کے شبے میں مزید 8 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق برطرف افراد میں 2 ہزار6 سو87 پولیس افسران، ایک ہزار 6 سو 99 وزارت انصاف کے ملازمین اور درس و تدریس سے منسلک 6 سو 31 ملازمین کو بھی برطرف کیا گیا۔
ترکی میں 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں اب تک ایک لاکھ سے زائد ملازمین برطرف اور 41 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔