27 جون ، 2012
لندن… یم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے سے درگاہ پر حاضری کیلئے جانے والے زائرین کی کشتی دنداری کے قریب الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائے ، مرحومین کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔