09 جنوری ، 2017
فلوریڈا ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنے والےسینٹیاگو کی فائرنگ کرتے ہو ئے وڈیو منظر عام پر آگئی۔
منظر عام پر آنے والی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سینٹیاگو نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہے اور اس کی شیو بڑھی ہوئی اور وہ بڑے پرسکون انداز میں بیگیج ایریا کی جانب جاتا نظر آرہاہے۔
وہ بڑے پرسکون سےچلتے ہوئے اچانک 9 ایم ایم پستول نکالتا ہے اور فائرنگ شروع کردیتا ہے ،فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ خوف زدہ ہو گئے ۔وڈیو میں ایک عورت کو سامان لے جانے والی کارٹ کے پیچھے چھپتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔سینٹیاگو فائرنگ کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے پستول میں گولیاں ختم ہوجاتی ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا ایئرپورٹ پر جمعرات کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ اتوار کے روز ایک ویب سائٹ نے فلوریڈا ایئرپورٹ فائرنگ کی وڈیو جاری کردی، یہ وڈیو بیس سیکنڈ دورانیے کی ہے۔