27 جون ، 2012
کوالالمپور…آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے بالرزکوون ڈے کے ایک اوورمیں2 باوٴنسرزکرانے کی اجازت دیدی ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں آئی سی سی بورڈکا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران ون ڈے میں نان پاورپلے میں 4فیلڈرزسرکل سے باہررکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سری لنکااوربنگلادیش کرکٹ بورڈ پر زور دیا گیا کہ وہ اینٹی کرپشن قوانین پر عملدرآمد کریں۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ٹیمیں راضی ہوں توڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پراعتراض نہیں۔ آئی سی بورڈ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دانش کنیریا سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈکافیصلہ تمام ممالک تسلیم کریں۔