پاکستان
27 جون ، 2012

چودھری پرویز الہٰی سے بھارتی ہائی کمشنر اور امریکاکے پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات

 چودھری پرویز الہٰی سے بھارتی ہائی کمشنر اور امریکاکے پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات

اسلام آباد…پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اور امریکا کے پولیٹیکل قونصلر نے نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات کے ذریعے ملک کو جلد ہی بجلی بحران سے نکال لیا جائے گا ۔بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال اور امریکا کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن پریٹ چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ گئے اور انہیں نائب وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ توانائی بحران پر چودھری شجاعت حسین کا فارمولا بہترین لائحہ عمل ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہنگامی اقدامات سے ملک کو جلد ہی بجلی بحران سے نکال لیا جائے گا، چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات سے ملک میں بجلی کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :