پاکستان
27 جون ، 2012

ایوان صدرمیں 5ستمبر تک سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں ،لاہور ہائیکورٹ

ایوان صدرمیں 5ستمبر تک سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں ،لاہور ہائیکورٹ

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے 12 مئی2011 دیئے گئے اپنے حکم نامے میں5ستمبر تک توسیع دے دی ہے،لاہورہائیکورٹ نے12مئی2011کوحکم دیاتھاکہ ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں نہ کی جائیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے آج کارروائی مکمل کی اور صدرمملکت کو5ستمبرتک عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکرنے کا کہا جس میں سیاسی سرگرمیاں روکنے سے متعلق فیصلے پرعمل کرنے کاکہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ میں صدرزرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

مزید خبریں :