10 جنوری ، 2017
کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لسبیلہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں خالد نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جو بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقتول خالد کو گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا،جو واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے،مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ایس پی جمشید طاہر نورانی کے مطابق مقتول پولیس اہلکار سی ٹی ڈی میں تعینات تھا، جس کی کئی لوگوں سے ذاتی دشمنی تھی۔
طاہرنورانی نے مزید بتایا کہ مقتول اہلکار کی دشمنی سے متعلق درخواستیں مقتول کے بھائی نے تھانے میں جمع کرائی تھیں۔