27 جون ، 2012
بدین …اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر آنکھیں بند کرنے والے محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بدین میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد دربار ہال میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایل بی او ڈی پر اب تک ہونے والے کام سے وہ مطمئن نہیں،ضلع بدین میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت برقرار ہے،ان کا کہنا تھا کہ نہروں میں پانی کی صورتحال پر انکے زیر صدارت بدین میں ہونے والے اہم اجلاس میں پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور چیف انجینئر کوٹری بیراج اطلاع کے باوجود شریک نہیں ہوئے۔