27 جون ، 2012
پشاور…وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے وادی کالام میں15 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گورکن ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وادی سوات میں کالام کے علاقے میں گورکن ہائڈرو پاور پراجیکٹ کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے امیرحیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی پیداکرنے کے 24 منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے 2100میگاواٹ بجلی پیداہوگی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہائڈرو پاور پراجیکٹ سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی مل سکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کالام میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید سیاحتی پوائنٹ قائم کرنے کے علاوہ جدید اسکول اوراسپتال بھی قائم کئے جائیں گے۔