27 جون ، 2012
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں کالعدم جماعت کے کارکن سمیت تین افراد ہلاک اور خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں رامسوامی سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے۔ اردو بازار میں مسلح موٹرسائیکل ملزمان نے فائرنگ کر کے مکینک صدیق ولد اعظم کو ہلاک جبکہ عادل ولد خالق کو زخمی کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے جبکہ بازار بند کردیا گیا۔ دوسری جانب نیو کراچی گودھرا کالونی میں مسلح افراد نے گھر میں کر فائرنگ کردی جس سے اہلسنت و الجماعت کا کارکن زوہیب جاں بحق ہو گیا۔ ڈیفنس فیز6میں گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر طارق سعید نامی شخص کو پیر میں تین گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ابولحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ لسبیلہ پل کے قریب ذاتی نوعیت کے جھگڑے پر کی جانے والی فائرنگ سے خاتون اور اسکا بیٹا زخمی ہوگئے۔پرانی سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کر کے جمشید ٹاوٴن کے لینڈ ڈائریکٹر صفدر علی مگسی کو ڈرائیور سمیت زخمی کردیا۔