27 جون ، 2012
دبئی…پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان اگست اورستمبر میں ہونیوالی سیریز تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔پاکستان نے آئی سی سی سے آسٹریلیا کیخلاف چھ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کرانے کی درخواست کی تھی ، جسے آئی سی سی نے منظورکرلیا ،لیکن براڈکاسٹر کی جانب سے تحفظات کے بعد ایک مرتبہ پھر پی سی بی اورکرکٹ آسٹریلیا کے درمیان سیریزمیں تین ٹی ٹوینٹی اورتین ون ڈیانٹرنیشنل میچز کرانے پراتفاق ہوگیاہے۔یہ سیریز اگست ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔