13 جنوری ، 2017
ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے لیے 20 کڑور بیلٹ پیپر 20 روز کے اندر چھاپناہوں گے لیکن صلاحیت صرف 5 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے کی ہے۔
یہ بات انہوں نے قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کےاجلاس میں بتائی، وفاقی سیکرٹری کابینہ ندیم حسن آصف نےکہا کہ موجودہ صورت حال میں واضح نظر آرہاہےکہ2018ء کے انتخابات ا لیکٹرانک ووٹنگ کے بجائے بیلٹ پیپرز پر ہی ہوسکیں گے۔
اس پرارکان نے شدیداعتراضات کیے، چیئرمین کمیٹی نےکہاکہ فنڈز جلد فراہم کیےجائیں، اس سے عدلیہ اور دھرنوں کا وقت بھی بچ جائے گا۔