خصوصی رپورٹس
14 جنوری ، 2017

بارش میں گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاط لازمی

بارش میں گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاط لازمی

کراچی میں بارش کے ساتھ بہت سے مسائل بھی سر اٹھالیتے ہیں ، اس لیے گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاط لازمی ہے، خاص طورپر بجلی کے کھمبوں ، تاروں سے دور رہنا ضروری ہے ۔

کراچی مسائل میں اپنی مثال آپ ہے۔یہاںجب بارش ہو تو اسے انجوائے کرنے کے لیے صرف پہلا گھنٹہ ہی ہوتاہے پھر مسائل سر اٹھانے لگتےہیں ۔

کل سے جاری بارش سے بھی اب شہر میں مسائل سر اٹھانے لگے ہیں ، سڑکوں پر جہاں گٹر ابل رہے تھے اب وہاں پانی کے تالاب بھی ہیں۔ نہیں معلوم جہاں سے آپ گزررہے ہوں اور وہاں نیچے گٹر ہوا تو کیا ہو گا، اس لیے احتیاط کریں۔

اگر کونوں کنارو ں سے آپ کو گزرنا ہے تو بجلی کے کھمبوں سے بچ کے گزریں ، بجلی کے کھمبوں ، تاروں اور ٹرانسفارمر زسے دور رہیں ۔گھر پر ڈور بیل بجانے سے گریز ہی کریں۔

اگر آپ موٹر سائیکل پر نکل رہے ہیں تو پلگ وغیرہ چیک کرکے نکلیں ورنہ یہ موسم آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے ۔ ڈرائیو کرتے وقت خیال رکھیں ، خود کو بھی مسائل سے بچائيں اور چھینٹیں نہ اڑا کر راہگیروں پر بھی مہربانی کریں ۔

پیدل چلنا ہے تو ربڑ سول کے جوتے استعمال کریں ، گری ہوئی تاروں کے قریب نہ پھٹکیں ۔

 

مزید خبریں :