پاکستان
28 جون ، 2012

سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ،7 افراد جاں بحق،20 زخمی

سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ،7 افراد جاں بحق،20 زخمی

سبی ... سبی کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکہ میں سات افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے، چھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق سبی کے پلیٹ فارم نمبر دو پر قائم چائے کے اسٹال نمبر پندرہ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی ہوئی تھی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے بعد ریلوے اسٹیشن پر چیخ وپکار کا منظر تھا۔دھماکہ کے نتیجے میں ایک نامعلوم بچہ سمیت پانچ افراد شبیر احمد،محمد عمران،عبدالخالق اورخلیل احمد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی پہنچایا گیا جہاں سے آٹھ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں دوزخمی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔صدر ، وزیر اعظم، گورنر بلوچستان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سبی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو فون کرکے دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں جبکہ زخمیوں کو ہر ممکن بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ فیض بگٹی نے بتایا کہ سبی ریلوے اسٹیشن پربم دھماکہ کے بعد کوئٹہ ڈویژن کی تمام ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :