پاکستان
28 جون ، 2012

برطانوی وزیراعظم کاصدرزرداری کوفون،راجہ پرویزکے انتخاب کاخیرمقدم

برطانوی وزیراعظم کاصدرزرداری کوفون،راجہ پرویزکے انتخاب کاخیرمقدم

اسلام آباد ... صدر آصف علی زرداری سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلے فون پرگفت گوکی جس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کاخیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھنے کایقین دلایاہے ۔صدرزرداری سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈکیمرون کاکہناتھا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل اومضبوطی کیلیے تعاون جاری رکھے گا۔انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اورکہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کو تسلیم کرتاہے۔دونوں ملکوں کے تعلقات مثالی ہیں اوربرطانیہ پاکستان کے دشمن کواپنادشمن سمجھتاہے۔برطانوی وزیراعظم نے یقین دلایاکہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد پاکستان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔صدرزرداری نے ڈیوڈکیمرون کی جانب پاکستان میں جمہوریت کی بھرپورحمایت اورامدادپرشکریہ اداکیا۔

مزید خبریں :