28 جون ، 2012
واشنگٹن ... سعودی شہری پر امریکی سابق صدر جارج بش، ایٹمی تنصیبات اور دیگرمقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سپلائر کا کام کرنے والے 22 سالہ سعودی شہری کو ممنوعہ کیمیائی موادکا آرڈر دینے پرگزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ سابق امریکی صدر جارج بش،ایٹمی تنصیبات اور دیگر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ کررہا تھا۔امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شہری کی ای میل کے ذریعے اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ وہ عراق میں ابوغریب جیل میں تعینات امریکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سعودی شہری کو عمر قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ سنائے جانے کی توقع ہے۔