28 جون ، 2012
ڈھاکا ... بنگلا دیش میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو ہوگئی جبکہ ڈھائی لاکھ افراد مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں پانچ روز تک جاری رہنے والی طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ہے۔حکام کے مطابق کاغذی بازار،چٹاگانگ اوربندربن میں مٹی کے تودے اورگھروں کی دیواریں گرنے ہلاکتوں کی تعدادسو ہوگئی ہے۔ کئی افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئے، سیکڑوں لاپتا اوردو سو سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ متعدد مکانات کوشدید نقصان پہنچاہے۔ فوج ،پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ پانی میں گھرے لوگوں کونکالنے اوردیگر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔