دنیا
28 جون ، 2012

امریکا: میزائل شکن نظام کا تجربات کامیابی کے ساتھ مکمل

واشنگٹن ... امریکا نے میزائل شکن نظام کا تجربہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ میزائل شکن نظام کو ناقابل شکست بنانے کے لیے کئی سال سے تجربات کیے جا رہے تھے۔امریکا نے SM-3میزائل کے نئے ماڈل Block 1B کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ریاست ہوائی کے جزیرے Kauai کی میزائل رینج فسیلٹیز سے حملہ آور میزائل داغا گیا جسے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس Lake Erie سے فائرکیے گئے دفاعی میزائل بلاک ون بی نے خلاء میں کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا۔میزائل ڈیفنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل بلاک ون بی کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کے خلاف استعمال کیاجائے گا۔یہ اس میزائل کا دوسرا تجربہ تھا ، ستمبر 2011 میں کیاگیا پہلا تجربہ ناکام ہوگیاتھا۔

مزید خبریں :