دنیا
28 جون ، 2012

ترکی نے شام کی سرحد پر اینٹی ائرکرافٹ گنیں اور راکٹ لانچر نصب کردیئے

انقرہ ... ترکی نے شام کی جانب سے ترکی کا جہاز گرائے جانے کے بعدشام ترکی سرحد پر اینٹی ائرکرافٹ گنیں اور راکٹ لانچر نصب کردیئے ہیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے فوجی قافلوں کوشامی سرحد کی قریب بھاری اسلحہ کے ساتھ تعینات کردیا گیا ہے۔شام کی جانب سے چند روز ترکی کا فوجی جہاز گرانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پید ا ہوگئی تھی۔ترکی وزیر اعظم طیب اردگان نے شام کو خبردار کیا تھا کہ آئندہ کوئی کارروائی کی گئی تو سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

مزید خبریں :