دنیا
28 جون ، 2012

گوگل نے اپنا نیکس سیون ٹیبلٹ نمائش کیلئے پیش کردیا

گوگل نے اپنا نیکس سیون ٹیبلٹ نمائش کیلئے پیش کردیا

سان فرانسسکو … گوگل نے ایپل کے آئی پیڈ اورایمزون کے کنڈل kindleکے مقابلے میں اپنا نیکسسnexusسیون ٹیبلٹ نمائش کے لئے پیش کر دیا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں گوگل نے اپنا پہلا ٹیبل پی سی نمائش کے لئے پیش کیا۔ نیکسس سیون ، ٹیبلٹ کی لمبائی 7 انچ، قیمت 199 ڈالر اور اس کاوزن صرف12اونس ہے۔ اسے ڈیزائن گوگل نے جبکہ تیار تائیوان کی ایک کمپنی نے کیا ہے۔اس میں گوگل کے سوفٹ ویئر کا نیا ورجن 4.1 Jelly Bean اور Resolution screenوالا فرنٹ فیس کیمرہ بھی ہے اور ساتھ میں ایک Nvidia tegraتھری پروسیسر بھی ہے۔ کمپنی کے مطابق نیکسس سیون ٹیبلٹ میں وائس سرچ جیسی نئی خصوصیات بھی ہیں ۔

مزید خبریں :