دنیا
17 جنوری ، 2017

سن 2050 میں سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا ؟؟

سن  2050 میں سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا ؟؟

دنیا بھر میں964 1کے مقابلے میں20 گنا زیادہ پلاسٹک پیدا کیا جارہا ہے،اگر ایسا ہی جاری رہا تو 2050 میں سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک موجود ہوگا۔

عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے گزشتہ سال پلاسٹک کے مستقبل پر ایک رپورٹ میں یہ انکشافات کئے گئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق اگر ایسا ہی رہا تو 20 سال میں یہ تعداددوگنی ہو جائے گی2050 میں یہ تعداد بڑھ کر چار گنا ہو جائے گی۔

رپورٹ میں پلاسٹک سے بنی اشیا اور اس کے مستقبل کی پیداوار سے متعلق جا ئزہ لیا گیا تھا۔

ماہرین نےپلاسٹک کو ڈیزائن کرنے کے طریقے بدلنے، پلاسٹک کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی تجاویز دی تھیں ۔

 

 

مزید خبریں :