پاکستان
28 جون ، 2012

ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

اسلام آباد… ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کی ابتداء میں جسٹس شاکر اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو عدالت کا احترام کرے ، اسے عزت بھی دیتے ہیں، درخواست گزاروں کی استدعاکے برعکس ملک ریاض کانام ای سی ایل میں شامل نہ کیا۔ سماعت کے دوران ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کل ہی وکیل مقرر کیا گیا ہے، کیس کی تیاری کیلئے مناسب موقع دیا جائے، مجھے معلوم نہیں کہ کیس میں کون استغاثہ ہے ، ستغاثہ ، اٹارنی جنرل ہیں یا رجسٹرار سپریم کورٹ کیونکہ ازخود نوٹس تو رجسٹرار سپریم کورٹ کی شکایت پر لیا گیا، پریس کانفرنس کو یا رجسٹرا ر کے نوٹ کو ثبوت سمجھوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی دشواری ہے کہ اپنے خلاف کس چیز کو ثبوت سمجھوں۔ بعد ازاں ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے ہی دو ہفتوں کی مہلت دے چکے ہیں، کیس کی تیاری تو ایک دن میں ہی کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر باسط نے عدالت سے استدعا کی کہ ارسلان کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔

مزید خبریں :