28 جون ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت تین روز کیلئے بند ہو گئے ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوئی نادرن کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد ، سرگودھا، جھنگ ، میانوالی ، خوشاب ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے بند ہو گئے۔ تین روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح چھ بجے دوبارہ کھلیں گے۔ ہفتہ وار سی این جی کی بندش سے عوام کو پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔ رکشہ اور ٹیکسی ڈرایورز کے علاوہ ویگن اوربسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہونے سے لوگوں کو آمدورفعت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔