پاکستان
28 جون ، 2012

سرجیت سنگھ اور 311ماہی گیر بھارتی حکام کے حوالے

 سرجیت سنگھ اور 311ماہی گیر بھارتی حکام کے حوالے

لاہور… پاکستانی حکام نے بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ اور 311ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔ سرجیت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر کے واہگہ بارڈر پہنچا یا گیا تھا جبکہ 311ماہی گیروں کو کراچی سے گذشتہ روز رہائی ملی تھی۔ رہائی کے بعد مختصر گفتگو میں سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قید کے دوران بہت اچھا وقت گزارا،گھر کی یاد ستاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہنچ کر گولڈن ٹمپل پر ماتھا ٹیکوں گا،بچوں کو سینے سے لگاوٴں گا۔رہا ہونے والے سرجیت سنگھ سمیت ماہی گیروں کے استقبال کے لئے لوگوں کی کی ایک بڑی تعداد اور بھارتی حکام اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی، بھارت واپس پہنچنے پر حکام نے سرجیت سنگھ کے گلے میں پھولوں کے ہارڈالے۔

مزید خبریں :