28 جون ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر وزیر مخدوم شہاب الدین کی چھ روزہ عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ اے این ایف نے ایفیڈرین کیس میں راول پنڈی کی مجسٹریٹ عدالت سے مخدوم شہاب الدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرائے تھے ، اس پر وفاقی وزیر نے پہلے پشاور سے تین دن کی عبوری ضامنت کرائی اور پھر ضمانت قبل از گرفتار ی کیلئے ، اپنے وکیل شاہ خاور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔