پاکستان
28 جون ، 2012

سپریم کورٹ:ملک ریاض کا ٹی وی انٹرویو ،فریقین کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ:ملک ریاض کا ٹی وی انٹرویو ،فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین کے ایک ٹی وی انٹرویو کے اسکینڈل پر توہین عدالت کی درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کردئے ہیں ۔ لیاقت قریشی ایڈووکیٹ نے ملک ریاض کے ایک ٹی وی انٹرویو میں دوران وقفہ ہونے والی گفت گو کی منظر عام پر آنے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اس کی ابتدائی سماعت کی، عدالت نے درخواست میں بنائے فریقین ، چیئرمین پیمرا ،ملک ریاض حسین، میاں عامر ، مبشر لقمان اور مہر بخاری کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :