کاروبار
19 جنوری ، 2017

امریکی ڈالر کی قدر میں مندی کا رجحان

امریکی ڈالر کی قدر میں مندی کا رجحان

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مندی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو امریکی ڈالرکی قدرمیں 10 پیسےکی کمی رونما ہوئی تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 1.05 روپے اور 79 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔

 

 

مزید خبریں :