19 جنوری ، 2017
لاہور میں گڑھی شاہو پولیس نےچوری اور ڈکیتی کے31 مقدمات میں ملوث چار رکنی لیڈیز ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق پکڑی جانے والی چاروں ڈکیت خواتین ڈکیتی،ساتھ راہزنی کی وارداتیں کرتی تھیں،ان سے 50 ہزار روپے کیش،جیولری اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈکیت خواتین عدالت سے اشتہاری ہو چکی تھیں اور اب تک ان کے خلاف چوری ڈکیتی اور راہزنی کے 31 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔مزید تفتیش کے لئے چاروں خواتین کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔