پاکستان
28 جون ، 2012

بولان :سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ،3اہلکار زخمی

کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے باعث تین اہلکار زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مچھ جنرل ایریا میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کھڑی کر کے چیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکا زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :