پاکستان
28 جون ، 2012

سبی دھماکا، ڈی آئی جی کی زیرنگرانی5رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

سبی دھماکا، ڈی آئی جی کی زیرنگرانی5رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

سبی… آئی جی ریلوے پولیس نے سبی ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ رات ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ریلوے کی نگرانی میں 5رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ دھماکے میں7 افراد جا بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکا گزشتہ رات سبی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر چائے کے اسٹال پر ہوا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم کو ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس پلیٹ فارم نمبر2 پر کھڑی تھی ۔ دھماکے میں 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :