کھیل
28 جون ، 2012

ومبلڈن ٹینس:جوکووِک ، فیڈرر تیسرے راوٴنڈمیں، خواتین میں 3اپ سیٹ

ومبلڈن ٹینس:جوکووِک ، فیڈرر تیسرے راوٴنڈمیں، خواتین میں 3اپ سیٹ

لندن…دفاعی چیمپین نواک جوکوچ اور سابق چیمپین راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، خواتین ایونٹ میں تین اپ سیٹ ہوئے ۔لندن میں جاری ایونٹ کے تیسرے دن ٹاپ سیڈ سربیا کے نواک جوکووچ نے امریکی حریف رائن ہیرسن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔اُن کی جیت کا اسکور چھ۔ چار ، چھ۔ چار اور چھ ۔چار رہا۔سابق چیمپین راجر فیڈیرر نے اٹلی کے فابیو فوگننی کو چھ۔ ایک ، چھ۔ تین اور چھ۔ دو سے شکست دیتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ امریکہ کے اینڈی روڈک اور فرانس کے رچرڈ گیسکوئے بھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔خواتین مقابلوں میں تین اپ سیٹ دیکھنے میں آئے۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر ڈچ حریف Arantxa Rusسے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ رس کی جیت کا اسکور چھ ۔دو، صفر۔ چھ اور چھ۔ چار رہا۔ آسٹریا کی ٹامیرا پاس زیک نے ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیکی کو پانچ ۔سات، سات ۔چھ، اور چھ۔ چار سے ہراتے ہوئے اگلے راونڈ کے لئے کوالئفائی کرلیا۔ چین کی لی نا کو بھی رومانیہ کی سورانا کرسٹی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :