پاکستان
28 جون ، 2012

عمران خان کشتی ڈوبتی دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ہیں،رانا ثناء اللہ

عمران خان کشتی ڈوبتی دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ہیں،رانا ثناء اللہ

لاہور… پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے زرداری کی ترجمانی کے بعد نورا کشتی کے اصل چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ سیاسی بصیرت سے محروم عمران خان اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ہیں،لیکن عوام سیاسی طور پر نا بالغ عمران خان کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے، ان کا کہناتھاکہ فیصل آباد میں فلاپ شو کے بعد سونامی خان کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو چکا ہے ،عوام نے تحریکِ انصاف کی ریلی میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں۔

مزید خبریں :