28 جون ، 2012
لندن … انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کا لندن اولمپکس میں برطانیہ کی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ اولمپک اسکواڈ میں زائد العمر کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کی جگہ مائیک رچرڈز کو شامل کرلیا گیا۔ اولمپک گیمز میں شریک فٹ بال ٹیموں میں زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمریں 23 سال سے کم ہوتی ہیں، اسی وجہ سے ہر ٹیم میں چند سینئرز کو شامل کیا جاتا ہے اور اسی کی آس میں بیٹھے تھے انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم جو اپنی سرزمین پر ہونے والے اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند تھے۔ ان کا یہ خواب اس وقت ٹوٹ گیا جب کوچ اسٹورٹ پیئرس نے کریگ بیلامی اور ریان گگز کے ساتھ ساتھ مائیک رچرڈز کو زائد العمر کھلاڑی کے طور پر منتخب کرلیا، یوں 36 سالہ ڈیوڈ بیکہم کا سپنا سچ نہ ہوسکا۔