پاکستان
28 جون ، 2012

کوئٹہ : ہزار گنجی میں بم دھماکا، 6افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کوئٹہ : ہزار گنجی میں بم دھماکا، 6افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں ایران سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جیو نیوز کے نمائندہ ندیم کوثر کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے بس اور پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں دیگر متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب ایران سے زائرین کی ایک بس کوئٹہ آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسافر بس میں 40 سے 50 افراد موجود تھے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :